ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بیروت میں لبنان کے صدر میشل سلیمان سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعاون میں فروغ لائے جانے پر زور دیا۔ اس ملاقات میں لبنان کےصدر اور ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائي اور عالمی تعاون کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف چار ملکوں کے دورے میں پہلے مرحلے میں لبنان پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ ایک سیاسی اور پارلمیانی وفد بھی ہے۔ محمد جواد ظریف، لبنان میں نامزد وزیر اعظم تمام سلام اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری اور وزیر خارجہ عدنان منصور سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے بیروت میں ایرانی سفارتخانے کے سامنے ہونے والے تکفیری دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے نیز حزب اللہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 496528
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج بیروت میں لبنان کے صدر میشل سلیمان سے ملاقات کی ہے۔